فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہارات ختم کرنے کیلئے ماہانہ کتنی فیس دینا ہوگی؟

فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہارات ختم کرنے کیلئے ماہانہ کتنی فیس دینا ہوگی؟


کیلیفورنیا: میٹا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ایک نیا سبسکرپشن ماڈل متعارف کر رہی ہے۔ جس کے ذریعے صارفین ماہانہ فیس ادا کر کے فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہارات کے بغیر خدمات حاصل کر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کمپنی نے کہا ہے کہ یہ سروس آئندہ چند ہفتوں میں برطانیہ میں شروع کی جائے گی۔ اور ابتدائی مرحلے میں صرف اسی ملک کے صارفین کو دستیاب ہو گی۔

کمپنی کے مطابق ویب استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ 2 اعشاریہ 99 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ موبائل صارفین، خواہ وہ آئی او ایس استعمال کریں یا اینڈرائیڈ، انہیں 3 اعشاریہ 99 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

وہ صارفین جو یہ سبسکرپشن نہیں لیں گے۔ وہ بدستور مفت پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گے مگر انہیں اشتہارات دیکھنے پڑیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جو صارفین سبسکرپشن حاصل کریں گے انہیں ویڈیو اشتہارات نظر نہیں آئیں گے۔ اور ان کا ذاتی ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ یہ سروس مرحلہ وار متعارف کرائی جا رہی ہے اور فی الحال صرف برطانیہ تک محدود ہے۔

میٹا نے وضاحت کی ہے کہ یہ قدم یورپ میں بڑھتی ہوئی ریگولیٹری سختیوں کے باعث اٹھایا جا رہا ہے۔ جہاں صارفین کے ڈیٹا کے استعمال اور اشتہارات کے نظام پر مزید شفافیت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھروں میں موجود پودے وائی فائی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ قرار

واضح رہے کہ حال ہی میں یورپی یونین نے میٹا پر 200 ملین یورو جرمانہ عائد کیا تھا۔ اور کہا تھا کہ صارفین کو کم مداخلت کرنے والے اشتہارات کے متبادل آپشنز فراہم کیے جانے چاہئیں۔ جن کی بنیاد صرف بنیادی معلومات جیسے عمر، صنف اور مقام پر ہو۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top