صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس پر میوزک لگا سکیں گے، نئے فیچر کی تیاریاں

صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس پر میوزک لگا سکیں گے، نئے فیچر کی تیاریاں


واٹس ایپ صارفین اسٹیٹس پر میوزک لگا سکیں گے، ماہرین کی جانب سے فیچر کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق واٹس ایپ پر فیس بک ریلز اور انسٹاگرام ویڈیوز میں میوزک شامل کرنے جیسا فیچر پیش کیا جائے گا جس پر ماہرین کام کر رہے ہیں۔

نئے فیچر کے تحت صارفین جب بھی اسٹیٹس یا اسٹوری میں اپنی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو انہیں اس میں میوزک شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا، فیس بک اور انسٹاگرام ریلز اور اسٹوریز کی طرح صارفین کو سٹوریز میں میوزک لگانے کا آپشن دیا جائے گا۔

ہنڈائی نشاط نے 7 جنریشن ایلانٹرا ہائبرڈ متعارف کروا دی

جیسے ہی کوئی واٹس ایپ صارف تصویر یا ویڈیو شیئر کرے گا تو ان پاس میوزک یا گانا شامل کرنے کے لئے آپشن سامنے آ جائے گا، صارف گانے کو تلاش کرکے اسے اسٹوری یا اسٹیٹس میں شامل کرسکیں گے۔ اس پر جلد ہی آزمائش کی جائے گی جس کے بعد یہ فیچر صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top