سینیٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔
بل کے مطابق 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، یہ بل سینیٹر سرمد علی اور مسرور احمد نے پیش کیا، جو بچوں کو آن لائن استحصال، سائبر بُلنگ اور مضر مواد سے بچانے کی ایک بڑی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔
مائیکروسافٹ سرورز پر عالمی سائبر حملہ، 100 سے زائد ادارے متاثر
بل کے تحت اگر کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم نابالغ افراد کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے اور نابالغ کو اکاؤنٹ بنانے میں مدد کرنے پر چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
بل کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو اس ضمن میں قواعد و ضوابط بنانے اور نافذ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔