سندھ حکومت نے رواں ہفتہ طالبات اور خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سینئر وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں خواتین اور طالبات کے لئے مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز پروگرام سے متعلق امور پرغور کیا گیا۔
پنجاب بجٹ: خواتین اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اسکوٹیز دینے کا اعلان
شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین اور طالبات کو رواں ہفتے مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے جا رہے ہیں، مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی سہولت خواتین کیلئے انقلابی قدم ہے، الیکٹرک اسکوٹیز کی سہولت سے خواتین کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔
شرجیل میمن کہا کہ یہ اقدام خواتین کو محفوظ، باوقار اور کم خرچ سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، تاکہ وقت کی بچت ہو اور سفری مشکلات میں نمایاں کمی آئے۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزارکا ریکارڈ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا جا رہا ہے، میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر الیکٹرک اسکوٹیز الاٹ کی جا رہی ہیں۔
وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کا آغاز، مریم نواز نے منصوبے کا افتتاح کردیا
وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں خودمختار ہوں، تمام طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔