زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کی کارروائی کا آغاز

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کی کارروائی کا آغاز


زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا، نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کر دی۔

منسوخ شدہ، زائدالمیعاد اور فوت ہونے والے افراد کے شناختی کارڈ پر جاری سمز مرحلہ وار بند ہوں گی،2017سے زائدالمیعاد شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز 30 جون 2025 کو بند کر دی جائیں گی۔

2018میں زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈز کی موبائل سمز 31 جولائی کو بند کی جائیں گی،2019کے شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز 31 اگست کو بند کی جائیں گی۔

اسی طرح 2020کے شناختی کارڈز کی سمز 30 ستمبر،2021کے شناختی کارڈز کی سمز 31 اکتوبر اور 2022 کے شناختی کارڈز کی سمز 30 نومبر کو بند کی جائیں گی۔

2023 ، 2024 اور 2025 میں زائدالمیعاد ہونیوالے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 31 دسمبر کو بند ہو جائیں گی،اس کارروائی کا مقصد جعلی یا غیر فعال شناخت کے ذریعے موبائل نیٹ ورکس کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنا ہے۔

قومی سلامتی کو مستحکم اور ڈیجیٹل ایکوسسٹم کو زیادہ محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانے میں مدد ملے گی،شہری اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کروائیں تاکہ موبائل سروس کی ممکنہ بندش سے بچا جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top