چار ہفتوں تک ٹاپ پر راج کرنے والا شاؤمی 17 پرو میکس آخرکار اپنی نمبر ون پوزیشن سے محروم ہوگیا۔
نئی رینکنگ کے مطابق یہ مقام شاؤمی ہی کے نئے ڈیوائس ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی نے حاصل کر لیا ہے۔ مقبول ترین اسمارٹ فونز کی تازہ فہرست میں ریڈمی کے 90 پرو میکس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
جبکہ شاؤمی 17 پرو میکس اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

تیسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56، چوتھے پر گلیکسی ایس 25 الٹرا،اور پانچویں نمبر پر ایپل آئی فون 17 پرو میکس موجود ہیں۔
فہرست میں اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چھٹے،ویوو آئی کیو او او 15 فائیو جی (نئی انٹری) ساتویں،جبکہ ویوو ایکس 300 پرو آٹھویں نمبر پر ہے۔

آنر میجک 8 پرو نویں اور ریئل می جی ٹی 8 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ماہرین کے مطابق ریڈمی کے 90 پرو میکس کی کامیابی اس کے شاندار کیمرے، تیز رفتار چارجنگ اور طاقتور چپ سیٹ کی بدولت ممکن ہوئی، جس نے لانچ کے چند دنوں میں ہی صارفین کے دل جیت لیے۔
پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز خرید و فروخت کو جرم قرار دے دیا
