دبئی: اے آئی سے لیس ”ورچوئل آئی سی یو” نظام متعارف

دبئی: اے آئی سے لیس ”ورچوئل آئی سی یو” نظام متعارف


دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اے آئی کی مدد سے ورچوئل آئی سی یو نظام کا پائلٹ منصوبہ شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی ہیلتھ کا متعارف کرایا گیا جدید منصوبہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور رئیل ٹائم مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہائی نگہداشت کے مریضوں کی حالت پر مسلسل نظر رکھتا ہے۔ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نرسوں کو فوری طور پر خبردار کرتا ہے۔

یہ پائلٹ پروگرام فی الحال ’الجلیلہ چلڈرنز اسپتال‘ کے 10 بستروں پر آزمائشی بنیادوں پر نافذ کیا گیا ہے۔ اور منصوبے کی سربراہی ہیند ماجد العبّار، ڈائریکٹر اے آئی اینیبلمنٹ ڈیپارٹمنٹ دبئی ہیلتھ کر رہی ہیں۔

آئی سی یو میں نصب جدید اے آئی کیمرے مریضوں کی حرکات۔ چہرے کے تاثرات اور جلد کے رنگ میں تبدیلیوں کا باریک بینی سے تجزیہ کرتے ہیں۔ اگر سسٹم کو کسی بے چینی، تکلیف یا خطرناک حرکت کا اندازہ ہو تو یہ فوراً نرسنگ اسٹیشن کو الرٹ بھیج دیتا ہے۔ تاکہ عملہ بروقت کارروائی کر سکے۔

یہ سسٹم ’سلامہ‘ دبئی ہیلتھ کے متحدہ الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہے۔ جس کے ذریعے مریضوں کے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر اہم علامات خودکار طور پر ریکارڈ اور تجزیہ کی جاتی ہیں۔

منصوبے میں امریکہ کا نیشنل چلڈرنز اسپتال بھی شراکت دار ہے۔ جو دبئی میں موجود 10 آئی سی یو بستروں کی دور سے نگرانی کر رہا ہے۔

ورچوئل آئی سی یو کا یہ نظام دسمبر میں باضابطہ طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ اور عملی نفاذ کے بعد اس کے نتائج کا تجزیہ ہو سکے گا۔ مثبت نتائج کی صورت میں اسے دیگر اسپتالوں کے آئی سی یوز تک وسعت دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زیرسمندر انٹرنیٹ کیبل میں لگے ریپیٹر کی مرمت مکمل کر لی گئی، پی ٹی سی ایل

اسی سلسلے میں دبئی ہیلتھ نے ایک اور تجرباتی منصوبہ ’ویرفائی‘ بھی شروع کیا ہے۔ یہ ایک اے آئی پر مبنی اسمارٹ فون ایپلیکیشن ہے۔ جو مریض کی کھانسی اور سانس کی آواز کا تجزیہ کر کے ممکنہ سانس کی بیماریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top