سوشل میڈیا پر گوگل کے نئے اے آئی فیچر جیمینی نینو بنانا (google gemini nano banana ai saree trend) کے ذریعے نیا ٹرینڈ شروع کر دیا ہے, لوگ اپنی تصویر اپ لوڈ کرتے ہیں اور یہ فیچر انہیں ساری میں دکھاتا ہے۔
جیمینی نینو بنانا اے آئی ساری ٹرینڈ سے صارفین صرف ایک پرامپٹ یا تصویر اپ لوڈ کر کے اپنی شخصیت کو روایتی یا وِنٹیج سٹائل ساری میں دیکھ سکتے ہیں، شروع میں یہ ٹرینڈ مزاح اور دلچسپی کا باعث بنا، لیکن اب اس نے صارفین کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔
واٹس ایپ کا انسٹاگرام کی طرز کا نیا کلوز فرینڈز فیچر متعارف
سوشل میڈیا پر ایک خاتون صارفہ نے اپنی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ اس نے اپنی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس میں اس کا بازو نظر آ رہا تھا، مگر بازو پر موجود تل چھپا ہوا تھا، جب اے آئی نے نئی تصویر بنائی تو اس کے بازو پر وہ تل نظر آ گیا، جو حقیقت میں موجود ہے، خاتون نے کہا کہ یہ کافی ڈرا دینے والا تھا۔
اس ویڈیو کے بعد کئی دوسرے لوگوں نے بھی بتایا کہ جنریٹ کی گئی تصاویر میں ان کے جسم پر موجود ایسے نشان یا تفصیلات ظاہر ہوئیں جو اصل تصویر میں نظر نہیں آ رہی تھیں، کچھ نے کہا کہ ان کے ٹیٹوز اور تل بھی دکھائی دئے ، حالانکہ وہ اپلوڈ کی گئی تصویر میں موجود ہی نہیں تھے۔
ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کی کوشش، مارک زکربرگ سے مالی تعاون کی پیشکش
ماہرین کے مطابق یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اے آئی کے ساتھ معلومات یا تصویر شیئر کرتے وقت بہت احتیاط کریں، کیونکہ اس ٹیکنالوجی میں پرائیویسی کے خدشات بہت سنگین ہیں، اگرچہ یہ ساری ٹرینڈ بظاہر تفریح لگتا ہے، لیکن یہ سوال پیدا کرتا ہے کہ سسٹم ہماری ذاتی معلومات اور بصری نشانات کہاں سے معلوم کر رہا ہے، ماہرین نے صارفین کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی تصاویر AI پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کرنے سے پہلے ان خدشات کو ضرور ذہن میں رکھیں۔