جعلی پیغامات اور کالز سے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف

جعلی پیغامات اور کالز سے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف


ایس ایم ایس، وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فِشنگ حملوں میں اضافہ ہو گیا، جعلی پیغامات اور کالز سے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں، بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

غیر مصدقہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے، صرف سرکاری چینلز استعمال کریں اپنی ذاتی معلومات محفوظ رکھیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے کہا کہ فِشنگ پیغامات میں اکثر انعامات، لاٹری یا بینک الرٹ کا جھانسا دیا جاتا ہے۔

ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے شہریوں سے احتیاط برتنے اور جعلی نمبروں کو بلاک کرنے کی اپیل کی ہے، صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی مشکوک لنک پر کلک ہو جائے تو فوراً پاس ورڈ تبدیل کریں۔

وزیراعظم کو ملائیشیا میں پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

صارفین سے کہا گیا ہے کہ اپنے موبائل اور ای میل اکاؤنٹس میں دوہری تصدیق فیکٹر فعال رکھیں،آگاہی ویڈیو ضرور دیکھیں اور اپنے دوستوں و اہلِ خانہ کے ساتھ شیئر کریں،جعلی پیغامات، کالز کے خلاف نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم سے رابطہ کریں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے کہا کہ کسی بھی ادارے کا نمائندہ فون یا ایس ایم ایس پر آپ سے پاس ورڈ یا کوڈ نہیں مانگتا، فِشنگ حملے ملکی سطح پر بڑھ رہے ہیں، ہوشیاری اور آگاہی ہی بہترین دفاع ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top