ماسکو: روس نے اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے اسٹار لنک جیسا جدید نظام صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔
حکام کے مطابق اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام کا منصوبہ جلد شروع کر دیا جائے گا۔ جس کا مقصد ملکی سطح پر محفوظ، تیز رفتار اور خودمختار انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ روسی منصوبہ قومی سلامتی اور ڈیجیٹل خودمختاری کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ اسٹار لنک کی طرح سیٹلائٹس کے جھرمٹ پر مشتمل ہو گا جو کم مدار میں گردش کرے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر روس اس نظام کو مکمل طور پر فعال کر لیتا ہے تو یہ عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ مارکیٹ میں ایک نئی دوڑ کا آغاز ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں دلچسپ فیچر کی آزمائش
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر روسی سیٹلائٹ 2026 میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ مکمل طور پر 2028 تک فعال ہو گا۔