بٹنوں والا فور جی موبائل فون متعارف،ممکنہ قیمت بھی سامنے آگئی

بٹنوں والا فور جی موبائل فون متعارف،ممکنہ قیمت بھی سامنے آگئی


ملٹی نیشنل کمپنی ایچ ایم ڈی نے نوکیا کے ماضی کے مقبول فون 110 کو دوبارہ نئے فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے۔

کمپنی نے نوکیا 110 کو فور جی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا ہے،کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون میں طاقتور بیٹری دی گئی ہے جس سے صارفین 8 گھنٹے تک مسلسل بات کر سکتے ہیں۔

معاہدہ ختم نہیں کیا،گیری کرسٹن نے خود استعفیٰ دیا، چیئرمین پی سی بی

فون میں بلیوٹوتھ کا فیچر بھی پیش کیا گیا ہے جب کہ فون میں ریئر کیمرا بھی دیا گیا ہے جس کی ٹیکنالوجی اپ گریڈ کردی گئی ہے۔

نوکیا 110 فور جی میں طاقتور بیٹری دیے جانے کے ساتھ ساتھ اس میں فاسٹ چارجر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس کی سکرین ٹیکنالوجی کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

فخر زمان سے متعلق ذمہ داران سے بات ہوئی ہے، امید ہے کوئی اچھا حل نکل آئیگا،محمد رضوان

فون کو واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹ بھی بنایا گیا ہے،کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا تاہم ممکنہ طور پر نئے فون کی پاکستانی قیمت 8 ہزار روپے تک ہوگی۔

پاکستانی مارکیٹ میں یہ فون کب تک دستیاب ہوگا صارفین کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top