اے آئی ویڈیو ایڈیٹر گوگل وِڈز تمام صارفین کیلئے مفت

اے آئی ویڈیو ایڈیٹر گوگل وِڈز تمام صارفین کیلئے مفت


گوگل نے اپنا جدید اے آئی ویڈیو ایڈیٹر گوگل وِڈز سب کے لیے بالکل مفت کر دیا ہے۔

گوگل وِڈز پہلے صرف گوگل ورک اسپیس اور پریمیم سبسکرپشن والے صارفین کے لیے دستیاب تھی، لیکن اب تمام صارفین اپنی مرضی کے ویڈیوز گوگل کے اے آئی ویڈیو ایڈیٹر سے تیار کرسکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق مفت ورژن میں پہلے سے تیار شدہ ٹیمپلیٹس، میڈیا لائبریری، اسٹاک فوٹوز اور مختلف فونٹس تک رسائی اور بنیادی ایڈیٹنگ ٹولز، جیسے ویڈیو کاٹنا اور ٹیکسٹ شامل کرنا براہِ راست براؤزر میں دستیاب ہوں گے۔

پاکستان میں ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کی جانچ میں بڑی پیش رفت، نیا ماڈل متعارف

گوگل کے مطابق اس اقدام سے طلبہ، اساتذہ، چھوٹے کاروباری حضرات اور سوشل میڈیا کے شوقین افراد سب کو فائدہ ہوگا۔

گوگل کے مطابق مزید سہولیات جیسے شور ختم کرنے کا فیچر، فلٹرز اور مختلف اسکرین سائز میں ویڈیو بنانے کے آپشنز بھی جلد شامل کئے جائیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top