چیٹ جی پی ٹی، کلاوڈ اور گوگل جیمینائی جیسی اے آئی ایپس(AI APPS) پر صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔
ڈیجیٹل 2026 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے آئی تیزی کے ساتھ ابتدائی طور پر ٹیکنالوجی اپنانے والوں سے ماس مارکیٹ کی جانب پھیل رہا ہے۔
700 صفحات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس رجحان کا رپل افیکٹ پورے انٹرنیٹ پر سامنے آیا اور لوگوں میں روایتی سرچ انجنز کے استعمال میں کمی دیکھی گئی ہے۔
تھریڈز نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
دوسری جانب ڈیٹا اینلسٹ سائمن کیمپ کا کہنا تھا کہ اے آئی صارفین کو مختلف قسم کے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کی سہولت دے رہا ہے اور سرچ انجنز کے مقابلے میں زیادہ بڑے پیمانے پر مدد فراہم کر رہا ہے۔
عام صارفین کا رجحان اے آئی کی طرف بڑھ رہا ہے ، مستقبل میں استعمال کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔