ایپل (apple)کے آئی فون 17 سیریز(iphone 17 series) کے ماڈلز کی فروخت دنیا بھر میں جاری ہے،ایسے میں کچھ صارفین نے ان ماڈلز میں ایک بڑے مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔
روزگار کی فراہمی،وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاشا میں معاہدہ طے پا گیا
آئی فونز 17 کی فروخت شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی سوشل میڈیا پر لوگوں نے آئی فون 17 ائیر، 17 پرو اور 17 پرو میکس کی تصاویر شیئر کیں جن میں خراشیں نظر آرہی تھیں۔کچھ افراد نے شکایت کی ہے کہ اس سیریز کے مخصوص ماڈلز بہت آسانی سے خراشوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ایکس پر ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں آئی فون 17 پرو میکس کے بیک پر خراشیں واضح تھیں۔ایک اور صارف نے آئی فون 17 ائیر کی تصویر شیئر کی جس میں ڈیوائس میں خراش موجود تھی ۔
@Apple sorry but #Scratchgate is real and very disappointing – a case will help but i reckon even a few minutes without a case in the pocket with keys and the phone is damaged – truly shame on you!
My iPhone 13 Pro Max has been without a case and there are NO scratches at all… pic.twitter.com/toWqY2Osv2
— Amar Singh🔹 (@amisecured) September 19, 2025
ایک یوٹیوب ویڈیو میں آئی فون 17 ماڈلز کو چاقو، اسکریو ڈرائیور، لائٹرز، سکوں اور چابیوں سے جانچا گیا۔ویڈیو سے ثابت ہوا کہ اورنج اور بلیو رنگوں کے آئی فون 17 پرو ماڈلز بہت آسانی سے متاثر ہو جاتے ہیں۔
قبل ازیں ایپل نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈیوائسز کے بیک پر موجود سرامکس شیلڈ خراشوں سے بچانے کے لیے 3 گنا زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے۔صارفین کی شکایات پر ایپل کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔