ایپل نے باضابطہ طور پر 9 ستمبر 2025 کو اپنے ایپل پارک ہیڈ کوارٹر کیلیفورنیا میں اپنے اگلے بڑے ایونٹ کا اعلان کر دیا ، جہاں آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا۔
یہ سیریز آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور 17 پرومیکس کے ساتھ کمپنی کے سب سے پتلے اسمارٹ فون آئی فون 17 ائیر پر مشتمل ہو گی ، نیا فون آئی فون 16 پلس کی جگہ متعارف کرایا جائے گا۔
پی ٹی اے کا موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن
آئی فون 17 ائیر کے بارے میں مختلف لیکس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی موٹائی محض 5.5 یا 5.65 ملی میٹر ہو گی ، یہ فون متاثر کن حد تک پتلا ہو گا اور اس کا وزن بھی محض 145 گرام ہو گا۔
آئی فون 17 ائیر میں 6.6 انچ کا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے ، اس کی بیٹری محض 2800 ایم اے ایچ کی ہو گی جسے آئی او ایس 26 کے فیچرز سے زیادہ وقت تک چلنے کے قابل بنایا جائے گا۔ فون کے بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہو گا۔
چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر “پیرنٹل کنٹرول” متعارف کرانے کا اعلان
مختلف لیکس میں دعویٰ کیا گیا کہ پتلا ہونے کے باعث اس میں روایتی سم کارڈ سلاٹ نہیں ہو گی بلکہ ای سم سپورٹ دی جائے گی ،فون کی قیمت 899 ڈالر سے شروع ہو گی۔