ایپل کا iOS 26 اپ ڈیٹ جاری، نیا ورژن کن آئی فونز کو ملے گا ؟

ایپل کا iOS 26 اپ ڈیٹ جاری، نیا ورژن کن آئی فونز کو ملے گا ؟


ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے iOS 26 کا پبلک بیٹا ورژن متعارف کرا دیا ہے، جس میں لیکویڈ گلاس، اے آئی فیچرز، 3D  وال پیپرز، کال اسکریننگ اور لائیو ٹرانسلیشن جیسے فیچرز متعارف کرایا گیا ہے۔

ایپل کے مطابق ایپل نے iOS 18 کے بعد براہِ راست iOS 26 متعارف کرانے کا مقصد اپنے پلیٹ فارمز کو کیلنڈر ایئر کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے، صارفین اس اپ ڈیٹ کو دستی طور پر سیٹنگز  سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں جا کر چیک کر سکتے ہیں۔

یہ اپڈیٹ  آئی فون 11 سیریز سے لے کر آئی فون 17 سیریز تک کے تمام ماڈلز کے علاوہ iPhone SE (2020) اور iPhone SE (2022) پر دستیاب ہوگا، جبکہ پرانے ماڈلز جیسے iPhone XR اور iPhone XS سیریز اب نئے فیچرز سے محروم رہیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں دلچسپ فیچر کی آزمائش

نئے iOS 26 اپ ڈیٹ میں لیکویڈ گلاس ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین کو ہوم اسکرین اور لاک اسکرین پر شفاف اور جدید انٹرفیس ملتا ہے، صارفین گھڑی کے ڈسپلے پر لیکویڈ گلاس ایفیکٹ، نئے وال پیپر، 3D اسپیشل سینز اور ویجٹس کی حسبِ منشا ترتیب کر سکتے ہیں۔

iOS 26 میں ویژول انٹیلیجنس فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جو اسکرین شاٹس یا کیمرہ تصاویر کا تجزیہ کرنے، اشیاء کی شناخت، اور آن لائن سرچ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے، اس کے علاوہ کال اسکریننگ فیچر سے غیر معروف نمبروں کی شناخت کی جا سکتی ہے اور اسپیم کالز اور وائس میلز کو بلاک کرنا بھی ممکن ہے۔

گوگل نے مصنوعی ذہانت کے منصوبوں پر کام کرنے والے 200 کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کردیا

نئے اپ ڈیٹ میں لائیو ٹرانسلیشن کی مدد سے چیٹس کا فوری ترجمہ اور میسجز ایپ میں ہر چیٹ کے لیے الگ بیک گراؤنڈ منتخب کیا جا سکتا ہے،  iOS 26میں جین ‌مو جی اور امیج پلے گراؤنڈ کے ذریعے صارفین اپنی مرضی کے ایموجیز اور تصاویر بھی تخلیق کر سکتے ہیں۔

ایپل کے مطابق iOS 26 نہ صرف ایک عام اپ ڈیٹ ہے بلکہ آئی فون کے تجربے کو جدید، ذاتی نوعیت کا اور زیادہ اسمارٹ بناتا ہے، جس میں صارفین کے لیے متعدد نئے اختیارات موجود ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top