انٹرنیٹ اب چلے گا نہیں دوڑے گا، پی ٹی سی ایل نے صارفین کو خوشخبری سنادی

انٹرنیٹ اب چلے گا نہیں دوڑے گا، پی ٹی سی ایل نے صارفین کو خوشخبری سنادی


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) حکام نے کہا ہے کہ زیرسمندر انٹرنیٹ کیبل میں لگے ریپیٹر کی مرمت مکمل کر لی گئی۔

پی ٹی سی ایل حکام نے انٹرنیٹ صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کیبل میں درپیش خرابی کو کامیابی سے دور کر لیا گیا ہے۔ اور اب انٹرنیٹ کی رفتار اور رابطہ بحال ہو چکا ہے۔

کیبل کی مرمت کے باوجود ملک کے کچھ حصوں میں اب بھی انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے۔ جس کی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔

حکام  کے مطابق اس وقت ملک بھر میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ای کامرس کے رجحان کے پیش نظر تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کاروباری سافٹ ویئر میں خطرناک سیکیورٹی خامیوں کی وارننگ جاری

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ انٹرنیٹ اکثر و بیشتر سست رہتا ہے۔ اور اس کی قیمتیں بھی عام صارف کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد بھی مہنگے پیکجز پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top