انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ری اسٹائل (Restyle) متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب صرف ایک جملہ یا ہدایت لکھنے پر اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ نیا فیچر انسٹاگرام اسٹوریز میں شامل کیا گیا ہے، صارفین جب اسٹوری پوسٹ کریں گے تو پینٹ برش آئیکن کے نیچے ایک نیا آپشن ری اسٹائل دکھائی دے گا، اس پر کلک کر کے وہ شامل کریں، ہٹائیں یا بدلیں جیسی ہدایات دے سکتے ہیں۔
یوٹیوب نے موسیقی کی صنعت کو 8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
مثال کے طور پر اگر صارف لکھے، پس منظر میں سورج غروب کا منظر دکھاؤ یا چہرے کی روشنی بڑھا دو تو انسٹاگرام کا اے آئی سسٹم فوراً وہ تبدیلی کر دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو فوٹوشاپ یا دیگر پیچیدہ ایڈیٹنگ ایپس استعمال کیے بغیر تخلیقی مواد بنانا چاہتے ہیں۔ ری اسٹائل نہ صرف تصاویر بلکہ ویڈیوز پر بھی کام کرتا ہے، اور اس میں مختلف پہلے سے موجود ایفیکٹس بھی شامل ہیں۔
2025 میں کون سے اے آئی کورسز فائدہ مند؟ 10 بہترین پروگراموں کی فہرست
کمپنی کے مطابق اس فیچر کے استعمال کے دوران صارفین کو میٹا کے مصنوعی ذہانت کے قواعد و ضوابط سے اتفاق کرنا ضروری ہوگا، کیونکہ تصاویر اور ویڈیوز کا تجزیہ اور تبدیلیاں اے آئی کے ذریعے کی جاتی ہیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ فیچر سوشل میڈیا ایڈیٹنگ میں ایک بڑی پیش رفت ہے، تاہم زیادہ ایڈیٹنگ یا حقیقت سے ہٹنے والے اثرات تخلیقی مواد یا صارف کے اعتماد پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
