اضافی بجلی:نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور

اضافی بجلی:نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور


وفاقی حکومت نے سردیوں کے سیزن میں دن کے دوران گرڈ کی بجلی کی طلب میں کمی اور دن کی دھوپ سے اضافی بجلی پیداہونےکے خطرے کے پیش نظر نیٹ میٹرنگ(net metering) کی قیمت میں کمی پرغور شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی قیمت 22 روپے کو کم کرکے 11.30 روپے فی یونٹ کرنے پرغور ہورہا ہے اور وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکا م کو قیمتوں پر نظرثانی کی ہدایت کر دی ہے۔

جدید اسمارٹ میٹرز کی بڑے پیمانے پر تنصیب کا فیصلہ

سرکاری ڈیٹا کے مطابق چھتوں پر لگےہوئے سولر سسٹم (solar system)کی تیزرفتارتوسیع سے گرڈ کے ذریعے بیچی جانے والی بجلی کی فروخت میں 3.2ارب یونٹ کمی آئی۔اس سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کےمنافع میں 101 ارب روپے کمی آئی جس سے ٹیرف کو 0.9کلوواٹ آورتک بڑھانا پڑا۔

پاورڈویژن (power division)کے تخمینے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ مالی سال 2034 میں یہ اعدادوشمار بڑھ کر18.8ارب یونٹ تک بڑھ سکتے ہیں جس کا مطلب 545 ارب روپے اثر ہے اورصارفین پر اس کا اثر 5سے 6روپے فی یونٹ تک ہوسکتا ہے۔

گھر ٹھنڈا، بجلی کا بل انتہائی کم،جانیں اے سی چلانے کا درست طریقہ

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک سنجیدہ ایشو بن گیا اور وزیراعظم کی براہ راست مداخلت اس معاملے میں ہوئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top