اسٹارلنک سروس دنیا بھر میں متاثر، ایلون مسک کی معذرت

اسٹارلنک سروس دنیا بھر میں متاثر، ایلون مسک کی معذرت


اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس “اسٹارلنک” کو دنیا بھر میں بڑی بندش کا سامنا ہے جس کے باعث امریکا، کینیڈا اور یورپ کے کئی ممالک میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسٹارلنک کے بانی ایلون مسک نے سروس کی بندش پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مسئلہ حل کرنے کے لیے مسلسل کام کررہی ہے، یہ ایک غیر متوقع تکنیکی خرابی ہے ۔

پی ٹی اے نے 8 لاکھ 26 ہزار چوری شدہ موبائل فونز بلاک کر دیے

کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی خرابی کی جڑتک پہنچنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ مستقبل میں ایسا دوبارہ نہ ہو، انٹرنیٹ سروس کوجلد ازجلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اورصارفین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

دنیا بھرمیں لاکھوں صارفین اسٹارلنک پرانحصارکرتے ہیں، خاص طور پر دوردرازعلاقوں میں جہاں دیگرانٹرنیٹ ذرائع دستیاب نہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top