آئی فون 17 کی لانچ کے بعد ایپل کی ویلیو 40 کھرب ڈالر سے بڑھ گئی

آئی فون 17 کی لانچ کے بعد ایپل کی ویلیو 40 کھرب ڈالر سے بڑھ گئی


آئی فون 17 کی لانچ کے بعد ایپل (apple)کی ویلیو 40 کھرب ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ایپل 40 کھرب ڈالر سے زائد کی مارکیٹ ویلیو والی تیسری بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی۔

میٹا کا میسنجر کی میک اور ونڈوز کے لیے ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز بند کرنے کا اعلان

چپ بنانے والی کمپنی نویڈیا 45 کھرب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ سب سے آگے ہے،مائیکروسافٹ کی مارکیٹ ویلیو بھی 40 کھرب ڈالر سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 سیریز اور آئی فون ائیر کی لانچ کےبعد ایپل کےشیئرز میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ایئر لنک کمیونیکیشن(air Link Communication) نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا آفیشل ایپل ریٹیل آؤٹ لیٹ(apple store) 2025 کے آخر تک ڈولمن مال لاہور میں قائم کیا جائے گا۔

ایپل کا جدید میک بک پرو لانچ، ایم 5 چپ کے ساتھ تیز ترین کارکردگی

یہ اعلان کمپنی کے تازہ ترین کارپوریٹ بریفنگ سیشن میں کیا گیا، جس میں ٹاپ لائن سیکیورٹیز سمیت مختلف مالیاتی اداروں کے نمائندے شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق، ایپل اسٹور کے ساتھ ساتھ ایک شیاؤمی ریٹیل آؤٹ لیٹ بھی اسی مقام پر کام کرے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top