آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں ویپر چیمبر کیا ہے؟

آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں ویپر چیمبر کیا ہے؟


ایپل نے اپنے نئے آئی فون 17 پرو اور پرو میکس ماڈلز میں ویپر چیمبر نامی ایک انوکھا فیچر متعارف کروا دیا ہے.

ایپل کے مطابق ویپر چیمبر ایک پتلی دھات کی پلیٹ پر مشتمل ہوتا ہے، جو فون کے اندرونی درجہ حرارت کو قابو کرنے کے لیے ایک قسم کا منی ایئرکنڈیشنر ہے۔

ایپل کے مطابق آئی فون 17 کے ویپر چیمبر میں ڈی آئنائزڈ پانی اور ایک خاص وِک جیسا ڈھانچہ موجود ہوتا ہے، جب فون کا پروسیسر یا جی پی یو زیادہ گرم ہوتا ہے تو یہ پانی حرارت جذب کر کے بھاپ میں بدل جاتا ہے یہ بھاپ چیمبر میں پھیل کر گرمی کو یکساں طور پر تقسیم کرتی ہے، پھر ٹھنڈی ہو کر دوبارہ پانی بن جاتی ہے اور حرارت فون کے بیک پینل کے ذریعے خارج ہو جاتی ہے۔

پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز خرید و فروخت کو جرم قرار دے دیا

کمپنی کے مطابق  یہ کسی بجلی یا حرکت کرنے والے پرزے کے بغیر، محض فزکس کے اصولوں پر کام کرتا ہے، یوں گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور 5G جیسی دیگر بھاری ایپلی کیشنز چلانے کے دوران فون گرم نہیں ہوتا اور فون کی بہترین کارکردگی بھی برقرار رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی فون کے درجہ حرارت کو 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرکے اندرونی درجہ حرارت کو قابو میں رکھتا ہے، جو بیٹری کی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔

ویپر چیمبر ٹیکنالوجی پہلی بار 1960 کی دہائی میں ایرو اسپیس انڈسٹری کے اسپیس مشنز کے لیے بنایا گیا تھا، اور اب اسے اسمارٹ فونز میں جدید انداز میں ڈھالا گیا ہے، جس کا استعمال سام سنگ اور گوگل جیسے برانڈز اپنے فونز میں کر چکے ہیں، اور اب ایپل نے بھی اسے اپنے نئے ماڈلز میں شامل کر لیا ہے، مگر ایپل کے مطابق ان کے ویپر چیمبر ڈیزائن نے کارکردگی کے نئے معیارات طے کئے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top