آئی فون 17، لانچنگ کب؟ ملے گا کب؟ قیمت کیا؟

آئی فون 17، لانچنگ کب؟ ملے گا کب؟ قیمت کیا؟


ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل ایک بار پھر میدان میں اترنے جارہی ہے۔ دنیا بھر میں صارفین بے چینی سے “آئی فون 17 ایونٹ” کے منتظر ہیں جو 9 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ کا عنوان “Awe Dropping” رکھا گیا ہے اور ماہرین کے مطابق اس موقع پر کم از کم 8 نئی مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔جن کی قیمت 800 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی۔

کیکو شاردا کا کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ

سب سے زیادہ توجہ کا مرکز نیا iPhone 17 Air ہوگا، جسے ایپل تاریخ کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بنانے جا رہا ہے۔ یہ ڈیوائس صرف 5.5 ملی میٹر موٹی ہوگی، جو اسمارٹ فون انڈسٹری کے لیے ایک انقلابی قدم سمجھا جارہا ہے۔ دوسری جانب iPhone 17 Pro اور Pro Max میں بھی بڑے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں، جن میں 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس اور اپ گریڈڈ الٹرا وائیڈ کیمرہ سسٹم شامل ہیں۔

فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی

اس کے علاوہ ایپل کی اس تقریب میں Apple Watch Series 11 اور Apple Watch Ultra 3 کی رونمائی بھی متوقع ہے، جن میں ہیلتھ سے متعلق اہم فیچرز جیسے بلڈ پریشر مانیٹرنگ شامل ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی AirPods Pro 3، نیا Apple TV 4K (2025 ماڈل) اور سب سے بڑھ کر طویل عرصے سے انتظار کیا جانے والا Apple HomePod with Display بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

چینی سرمایہ کار پاکستان کو اپنی ترجیحی منزل سمجھیں،وزیراعظم

ایونٹ کو براہ راست دیکھنے کے لیے صارفین ایپل کی آفیشل ویب سائٹ یا یوٹیوب پر موجود لائیو اسٹریم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ پروگرام پاکستانی وقت کے مطابق 9 ستمبر رات 10 بجے شروع ہوگا۔

مارکیٹ میں اس وقت آئی فون 17 پرو میکس کے حوالے سے کئی تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، تاہم ابھی تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ سچ کیا ہے اور افواہ کیا؟ اس کا جواب ایپل خود 9 ستمبر کو دے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top