آئی فون کے شائقین کو ایپل نے بڑی خوشخبری سنا دی

آئی فون کے شائقین کو ایپل نے بڑی خوشخبری سنا دی


ایپل نے آئی فون 17 سیریز کے ساتھ نئی ایپل واچز اور دیگر ڈیوائسز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی نے ایک بڑی تقریب کا اعلان کر دیا ہے جو 9 ستمبر 2025 کو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے ایپل کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں کمپنی آ ئی فون 17 سیریز کے ساتھ نئی ایپل واچز، ایئر پاڈز پرو اور دیگر ممکنہ ڈیوائسز متعارف کرانے جا رہی ہے، کمپنی کے مطابق تقریب امریکہ کے وقت کے مطابق صبح دس بجے ہو گی۔

گوگل نے اے آئی موڈ پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا

اس تقریب کو ایپل کی آفیشل ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر براہِ راست دیکھا جا سکے گا، نجی ٹی وی کے مطابق آئی فو ن 17 سیریز میں چار ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے ان میں آ ئی فون 17، آ ئی فون 17 ائیر، آ ئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔

ایپل کی اس تقریب کے بعد آ ئی فون 17 سیریز کے پری آرڈرز 12 ستمبر 2025 سے شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کی فروخت 19 ستمبر 2025 تک شروع ہونے کا امکان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top