گوگل کا ونڈوز پی سی کیلئے اے آئی سے چلنے والا نیا سرچ ایپ

گوگل کا ونڈوز پی سی کیلئے اے آئی سے چلنے والا نیا سرچ ایپ


گوگل نے ونڈوز پی سی کے لیے اے آئی پر مبنی نئی سرچ ایپ کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ اقدام گوگل کی جانب سے تلاش (Search) کے نظام کو مزید تیز، ذاتی نوعیت اور مؤثر بنانے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔

اس ایپ کی انسٹالیشن تقریباً کروم جیسی ہے اور سائن اِن کے لیے گوگل اکاؤنٹ درکار ہے، انسٹالیشن کے بعد یہ ڈیسک ٹاپ پر ایک ڈریگ ایبل اور ری سائز ایبل سرچ بار شامل کرتا ہے، جسے Alt + Space  شارٹ کٹ کے ذریعے منی مائز کیا جا سکتا ہے۔

خبردار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی تلاش نہ کریں

گوگل نے سرچ ایپ میں اپنا لینز فیچر بھی شامل کیا ہے، جس سے صارفین اسکرین پر موجود تصاویر کو ہائی لائٹ کر کے ٹیکسٹ ترجمہ کر سکتے ہیں یا ریاضی کے سوالات اسکین کر کے حل حاصل کر سکتے ہیں، ایپ کا انٹرفیس تقریباً ویب ورژن جیسا ہے جہاں آل رزلٹس، اے آئی موڈ، امیجز، شاپنگ اور ویڈیوز کے ٹیب موجود ہیں۔

ایپ کی ڈیزائننگ کچھ حد تک ایپل کے اسپاٹ لائٹ جیسی ہے، جو میک پر فائلز اور ویب سرچ کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن اس میں گوگل نے اپنی ای کو سسٹم خصوصیات شامل کر کے ایک نیا تجربہ فراہم کیا ہے، یہ ایپ لوکل فائلز، گوگل ڈرائیو اور ویب پر بیک وقت سرچ کی سہولت بھی دیتی ہے۔

پاکستان میں گیمنگ اور اینیمیشن کی سب سے بڑی صنعت کا آغاز

صارفین اپنی سہولت کے مطابق اے آئی موڈ کو آن یا آف کر سکتے ہیں اور شارٹ کٹ کیز کو بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں، یہ فیچر کانفیگریشن مینو میں دستیاب ہیں، فی الحال یہ ایپ صرف انگلش زبان میں اور امریکا کے ونڈوز 10 یا نئے ورژنز پر استعمال کے لیے دستیاب ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top