گوگل ٹیبلیٹس کے لیے نیا فیچر، ملٹی ٹاسکنگ کا تجربہ اب آسان

گوگل ٹیبلیٹس کے لیے نیا فیچر، ملٹی ٹاسکنگ کا تجربہ اب آسان


گوگل نے اینڈرائیڈ ٹیبلیٹس کے صارفین کے لیے پی سی جیسی ملٹی ٹاسکنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گوگل اس فیچر کی ابتدائی جانچ اینڈرائیڈ کے تازہ ترین کانری بلڈ پر کر رہا ہے، اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی ایپ کو فلوٹنگ ببل یا چھوٹی ونڈو کی شکل میں کھول سکیں گے، جس سے ایک وقت میں کئی ایپس کے استعمال کا موقع ملے گا۔

نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین ایپ کے آئیکن کو سکرین کے کنارے پر گھسیٹ کر ایک علیحدہ ونڈو میں کھول سکیں گے، اور متعدد ایپس کو آزادانہ انداز میں ترتیب دے سکیں گے، بالکل ویسے جیسے کمپیوٹر پر کئی پروگرام ایک ساتھ کھلے ہوں۔

مشروم سے چلنے والے کمپیوٹرز کی ایجاد، سائنس میں نیا انقلاب

اب تک اینڈرائیڈ پر صارفین کو صرف اسپلٹ سکرین موڈ اور ٹاسک بار کی سہولت دستیاب تھی، جس میں وہ ایک وقت میں صرف دو ایپس استعمال کر سکتے تھے، گوگل کا نیا فیچر اس حد کو بڑھا کر ملٹی ٹاسکنگ کے تجربے کو زیادہ موثر بنائے گا۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے گوگل ٹیبلیٹس اور مستقبل کے اینڈرائیڈ بیسڈ ڈیوائسز کو ونڈوز یا کروم او ایس ٹیبلیٹس کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور صارف دوست بنایا جا سکے گا۔ امکان ہے کہ یہ فیچر اگلے اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس کے ساتھ صارفین کو دستیاب ہوگا، تاہم ابھی اس کی حتمی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top