وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹک ٹاک کے معاملے میں معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں اور نئی امریکی ٹک ٹاک کمپنی کے بورڈ میں امریکیوں کی اکثریت ہو گی۔
اس موغوع پر بات کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے فوکس نیوس کو بتایا، “امریکہ میں ایپ کو کنٹرول کرنے والے بورڈ میں سات نشستیں ہوں گی، جن میں سے چھ نشستوں پر امریکی ہوں گے۔”
مقبول سوشل میڈیا ایپ کے بارے میں یہ دعوی اس وقت سامنے آیا کہ جب امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اپنے عروج پر ہے۔
ٹک ٹاک دنیا بھر میں موجود زیادہ استعمال ہونے والے سوشل میڈیا ایپس میں واحد کمپنی ہے جس کا تعلق امریکا سے نہیں۔
یہ ایک ابتدائی خبر ہے۔ تفصیلات بعد میں