فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے میسنجر کی میک اور ونڈوز کے لیے ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز 15 دسمبر 2025 سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میٹا کے مطابق اس فیصلے کے بعد صارفین ڈیسک ٹاپ ایپ کے ذریعے میسنجر تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے، صارفین اپنی گفتگو جاری رکھنے کے لیے اب فیس بک ڈاٹ کام یا میسنجر ڈاٹ کام کے ویب ورژن استعمال کر سکیں گے، ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو جلد اطلاع کے ذریعے اس تبدیلی سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی چیٹس محفوظ کر سکیں۔
پاکستانی مداح کی خواہش پر ویرات کوہلی اور روہت شرما کا احسن اقدام
کمپنی نے صارفین کو ہدایت ہوئے کہا کہ اپنی سیکیور اسٹوریج فیچر فعال کریں اور پن سیٹ کریں تاکہ ان کی چیٹ ہسٹری محفوظ رہے، 15 دسمبر کے بعد ایپ مکمل طور پر غیر فعال ہو جائے گی اور صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسے ان انسٹال کر دیں۔
اگرچہ میٹا نے اس فیصلے کی وجوہات واضح نہیں کیں، تاہم ماہرین کے مطابق ڈیسک ٹاپ ایپ کے کم استعمال اور کمپنی کی توجہ موبائل اور ویب پلیٹ فارمز پر مرکوز ہونے کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی چیٹس کا بیک اپ محفوظ کر لیں تاکہ بعد میں ڈیٹا ضائع ہونے کا خطرہ نہ رہے۔