ملک میں اے ٹی ایم مشینیں 3 روز تک بند رہنے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

ملک میں اے ٹی ایم مشینیں 3 روز تک بند رہنے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی


ون لنک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے کے باعث پاکستان میں 2 سے 3 روز تک اے ٹی ایمز بند رہیں گے۔

پاکستان میں رقم کی ادائیگی کے بڑے پلیٹ فارم ون لنک لمیٹڈ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملک کے بڑے بینکوں کا ایک کنسورشیم ہے اور نمائندہ انٹربینک نیٹ ورک کو چلاتا ہے۔

ایک بار ادائیگی سال بھر سفر،وز ایئر نے پرکشش آفر متعارف کرادی

ون لنک کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ آن لائن بینکنگ کی دنیا میں اور اے ٹی ایم میں اب تک کسی قسم کے سائبر حملے کا خطرہ نہیں ہے جبکہ اس حوالے سے فنانشل سروس انڈسٹری ہر وقت چوکنا رہتی ہے۔

واضح ریے ون لنک مختلف بینکنگ سروسز فراہم کرتا ہے، جن میں اے ٹی ای، فنڈز ٹرانسفر اور ادائیگی کا نظام شامل ہے۔

گجرات اور کوئٹہ میں بھی دستاویزات کی اپاسٹل تصدیقی سروسز کی فراہمی شروع

دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان ملک کے مالیاتی ڈھانچے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فعال انداز میں کام کر رہا ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی گائیڈلائنز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر سائبر حملوں کے باعث اے ٹی ایمز کی 2 سے 3 روز تک بندش کی خبریں وائرل ہوئی تھیں،پیغام میں خبردار کیا گیا تھا کہ اس دوران لوگ کسی بھی قسم کی آن لائن ٹرانزیکشنز نہ کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top