ایپل نے اپنی ورچوئل اسسٹنٹ سری میں بڑی اپ گریڈ لانے کے لیے نئی اندرونی ایپ ویریٹس تیار کر لی ہے، جو کمپنی کی اے آئی ٹیموں کو نئی خصوصیات کی جانچ میں مدد فراہم کر رہی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق ویریٹس ایپ عام چیٹ بوٹس کی طرح کام کرتی ہے، جس کے ذریعے فالو اپ سوالات کے جواب دئے جا سکتے ہیں اور مسلسل گفتگو کو آسانی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے، ایپل نے سری کے بنیادی نظام کو بھی مکمل طور پر بدلنے پر کام شروع کر دیا ہے، جسے اندرونی طور پر لن ووڈ کہا جا رہا ہے۔ جو آنے والے سری ورژن کو مزید ذہین اور موثر بنائے گا۔
ایپل نے نئی آئی فون 17 سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں
رپورٹ کے مطابق یہ اپ گریڈ ابتدائی طور پر iOS 18 کے ساتھ جاری کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن تاخیر کے باعث اب یہ اپ ڈیٹ مارچ 2026 میں ریلیز ہوگی، اس نئے اپ ڈیٹ سے سری میں جدید اے آئی فیچرز، بہتر کارکردگی اور ایک نیا جدید انٹرفیس شامل ہوگا۔
ایپل اس کے علاوہ اسمارٹ ہوم ڈیوائسز اور اے آئی پر مبنی سرچ ٹولز پر بھی کام کر رہا ہے، تاکہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کر سکے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدامات اس بات کی علامت ہیں کہ ایپل دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مقابلے کے لئے اے آئی کی دوڑ میں اپنا اثر بڑھانا چاہتا ہے۔