بِٹ کوائن کی قیمت چار ماہ کی نئی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 100992 ڈالر ہو گئی ۔
گزشتہ ماہ کی بلند ترین سطح سے اب تک کرنسی کی قدر میں 20 فیصد کمی ہو چکی ہے جو اسٹاک مارکیٹ کی بیئر ٹرینڈ سے مطابقت رکھتی ہے۔
ایتھیریم (Ether) کی قیمت میں بھی 6.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کئی چھوٹی کرپٹو کرنسیاں (Altcoins) اس سال اب تک اپنی قدر کا 50 فیصد سے زائد کھو چکی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، منڈی میں یہ دباؤ اکتوبر کے وسط میں شروع ہوا، جب بڑے پیمانے پر لانگ پوزیشنز کے لیکویڈیشن نے اربوں ڈالر کے نقصانات پیدا کیے۔ اس کے بعد سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بٹ کوائن فیوچرز میں اوپن انٹرسٹ اب بھی کریش سے پہلے کی سطح سے کافی نیچے ہے، اور اگرچہ فنڈنگ ریٹس بہتر ہوئے ہیں مگر ٹریڈرز دوبارہ منڈی میں داخل ہونے سے گریز کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، بٹ کوائن اس سال صرف 10 فیصد بڑھا ہے، جو اسٹاک مارکیٹ سے کم کارکردگی ہے۔
ایرگونیا ریسرچ کے ڈائریکٹر کریس نیو ہاؤس کے مطابق،’’بٹ کوائن کی واپسی جون کی سطح تک ظاہر کرتی ہے کہ مارکیٹ اب بھی اکتوبر کی بڑی مندی کے نفسیاتی اثر سے باہر نہیں آئی۔” انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار اب مختصر اور محتاط ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔
منگل کو مجموعی طور پر صرف 1 ارب ڈالر کی لیکویڈیشن رپورٹ ہوئی، جو اکتوبر 10 کے تقریباً 19 ارب ڈالر کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
