پی ٹی اے (pta)نے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات دیتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں۔
“Aerofoot” ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا
جعلساز شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا خاص ہدف سادہ لوح افراد اور خواتین ہیں، جن کو وہ فری سم کارڈ یا امدادی اسکیم کا جھانسہ دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیتے ہیں۔
دھوکا دہی کے ذریعے حاصل کردہ یہ سمیں عموماً سنگین قسم کے جرائم میں استعمال کی جاتی ہیں۔اس لئے اپنے انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات دیتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں۔
بشکریہ پی ٹی اے
