انٹرنیٹ سروسز متاثر اور فائروال کی تنصیب کا معاملہ

انٹرنیٹ سروسز متاثر اور فائروال کی تنصیب کا معاملہ


وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہئے،پی ٹی اے سے 2 ہفتے کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔

انٹرنیٹ سروسز متاثر اور فائروال کی تنصیب کے  معاملے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے سست ہونے کی شکایات آئی ہیں،انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہئے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا،جے شاہ

ہم 5 جی کی آکشن کی کوششوں میں ہیں،ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کا انحصار انٹرنیٹ کی اچھی سپیڈ پر ہے،پی ٹی اے سے گزشتہ دو ہفتوں کا ڈیٹا مانگا ہے،ڈیٹا ٹریفک دیکھ کر انٹرنیٹ سپیڈ کا پتہ چلے گا۔

انہوں نے مزید کہ کہا واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں،فائر وال سائبر سیکیورٹی مئیرمنٹ ہے،دنیا میں تمام ممالک فائروال استعمال کر رہے ہیں۔

وزیراعظم بہت جلد عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے ، وزیر اطلاعات

پہلے بھی ویب مینجنٹ سسٹم حکومت چلا رہی تھی،ملک پر انٹرنیشنل سائیبر سیکیورٹی اٹیکس ہورہے ہیں،سائبر سیکیورٹی حملے بڑھتے جارہے ہیں،ریاست کو ضرورت ہے کہ سائبر سیکیورٹی حملوں کو روک سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top