چینی کمپنی آنر نے اپنا پہلا روبوٹ فون تیار کر لیا ہے، جو اسمارٹ فون اور روبوٹکس کا امتزاج ہے، اور اس کی مکمل رونمائی مارچ 2026 میں متوقع ہے۔
آنر کے مطابق اس روبوٹ فون کا مقصد صارف کو جدید اور انٹرایکٹو تجربہ فراہم کرنا ہے، پری ویو ویڈیو میں فون کے گمبال اسٹائل کیمرا یونٹ کو دکھایا گیا، جو خود حرکت کرتے ہوئے موضوعات کا تعاقب کرے گا، اس کی ٹیکنالوجی ڈی جے آئی اوسمو پاکٹ 3 جیسی حرکت پذیر کیمرا سسٹم پر مبنی ہے۔
ایپل کا جدید میک بک پرو لانچ، ایم 5 چپ کے ساتھ تیز ترین کارکردگی
کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ فون اے آئی فیچرز سے لیس ہوگا، جو دیکھنے والی چیزوں کا تجزیہ کرکے درست ردعمل دے گا، اور یوں صارف اور فون کے درمیان بات چیت انسانی انداز کی محسوس ہوگی۔
فی الحال یہ ڈیوائس ایک تصوراتی ماڈل ہے اور یہ واضح نہیں کہ پروٹوٹائپ یا مارکیٹ میں دستیاب ماڈل ایم ڈبلیو سی 2026 میں پیش کیا جائے گا یا نہیں۔