آئی فون 17 پرو میکس کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اب پی ٹی اے (PTA) ٹیکس کی یک مشت ادائیگی کرنے کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں کی جا سکے گی۔
بینک الفلاح کے ای-کامرس پلیٹ فارم الفا مال (Alfa Mall) نے صارفین کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت آئی فون 17 پرو میکس کا پی ٹی اے ٹیکس 3 سے 36 ماہ کی اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے۔
الفا مال کے مطابق ماہانہ اقساط کی ادائیگی 10,825 روپے سے شروع ہوگی، جبکہ قلیل مدتی منصوبے (3 یا 6 ماہ) بغیر سود کے دستیاب ہیں۔ طویل المدتی اقساط (9 سے 36 ماہ) پر معمولی 2.5 فیصد مارک اپ عائد ہوگا۔
افساط کی تفصیل
| مدت | شرح سود | ماہانہ قسط (روپے) |
|---|---|---|
| 3 ماہ | 0% | 75,966 |
| 6 ماہ | 0% | 37,983 |
| 9 ماہ | 2.5% | 29,767 |
| 12 ماہ | 2.5% | 23,438 |
| 24 ماہ | 2.5% | 13,964 |
| 36 ماہ | 2.5% | 10,825 |
یہ سہولت ان صارفین کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوگی جو درآمد شدہ آئی فونز کو پی ٹی اے کے تحت رجسٹر کرانا چاہتے ہیں لیکن بھاری ٹیکس کی یک مشت ادائیگی نہیں کر سکتے۔
درخواست کے لیے صارفین کو الفا مال کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے آئی فون کا IMEI نمبر، اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، اور پھر “Buy Now, Pay Later” کا آپشن منتخب کر کے مطلوبہ ادائیگی پلان کا انتخاب کرنا ہوگا۔
