ہاکی کے میدان میں پاکستان کی کامیابی، دو درجے بہتری کی طرف بڑھ گئے

ہاکی کے میدان میں پاکستان کی کامیابی، دو درجے بہتری کی طرف بڑھ گئے


انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے ٹیمز رینکنگ جاری کردی۔

ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی 2 درجہ ترقی ہوئی ہے، قومی ٹیم 15ویں سے 13ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

ایف آئی ایچ ایٹ نیشنز کپ میں جاپان کے خلاف کامیابی نے پاکستان کی درجہ بندی اضافے کا سبب بنی، گرین شرٹس آج نیشنز کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ کے مطابق ہالینڈ پہلے، جرمنی دوسرے، بیلجیم تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچواں، اسپین چھٹے، ارجنٹائن ساتویں، بھارت آٹھویں، آئرلینڈ کی 9ویں، فرانس کی 10ویں پوزیشن ہے۔

نیوزی لینڈ 11ویں، جنوبی افریقا 12ویں نمبر پر موجود ہے۔

قومی ٹیم کا نمبر 13واں ہے جبکہ کوریا 14ویں اور ملائیشیا 15ویں نمبر پر موجود ہے۔

گرین شرٹس اگر آج نیشنز کپ ہاکی کے اہم معرکے میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلے گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top