ایک جرمن ٹیکنالوجی کمپنی اس وقت اسمارٹ کرکٹ بالز پر کام کررہی ہے جو کرکٹ کے کھیل میں کئی حوالوں سے انقلابی تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔
یہ جدید گیندیں جدید سینسرز سے لیس ہوں گی جو گیند کی مکمل تھری ڈی ٹریجیکٹری، اسپیڈ، اسپن ریٹ اور سیم کے زاویے کو ریئل ٹائم میں ریکارڈ اورنشرکرسکیں گی۔ ان اسمارٹ بالز کی مدد سے کوچنگ کے شعبے میں بڑی بہتری ممکن ہو سکے گی، جہاں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا گہرا تجزیہ کیا جا سکے گا۔
نشریاتی ادارے بھی اس ڈیٹا کو استعمال کر کے میچ کے دوران زیادہ بھرپوراورمعلوماتی گرافکس ناظرین کو فراہم کر سکیں گے۔ ٹیکنالوجی کا ایک اوراہم فائدہ امپائرنگ میں بہتری ہے۔ بالخصوص ایل بی ڈبلیو اورنوبال جیسے فیصلوں میں گیند کی درست ٹریجیکٹری کی بنیاد پر فیصلے کیے جا سکیں گے۔ شارٹ بالز اور بیمرز کو خودکار طور پر پہچاننے کی صلاحیت بھی شامل کی جا رہی ہے۔
اسمارٹ گیندیں کھیل کی شفافیت کو بھی بڑھا سکتی ہیں۔ گیند کے تمپر ہونے کی صورت میں سینسرز فوری طور پر اس کی نشاندہی کریں گے جبکہ ہر اوور کے بعد گیند کی عمر اور معیار کا اندازہ بھی لگایا جا سکے گا۔
کرکٹ بورڈزاس جدید ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کا جائزہ لے رہے ہیں اورآئندہ چند برسوں میں یہ گیندیں بین الاقوامی کرکٹ میں متعارف کروائی جا سکتی ہیں۔