پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز ختم، جنوبی افریقہ 6 وکٹوں پر 216 رنز بنالیے

پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز ختم، جنوبی افریقہ 6 وکٹوں پر 216 رنز بنالیے


پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی پہلی اننگز کے 378 رنزکے جواب میں 6 وکٹوں پر 216 رنز بنالیے۔ جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 45 کے مجموعی اسکور پر 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ان کے بعد 80 کے مجموعی اسکور پر ویان ملڈر بھی نعمان علی کی گیند پر 17 رنز بنا کر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس کے علاوہ ریان رکلنٹن 71، اسٹبز 8، بریوس صفر اور ویرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 85رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان علی آغا اور ساجد خان نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کو پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور پورا کرنے کیلئے مزید 162 رنز درکار ہیں۔ٹونی ڈی زورزی 81 اور متھوسامے 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top