پاکستانی کھلاڑیوں نے امریکا میں آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی کھلاڑیوں نے امریکا میں آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی


امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے آئس ہاکی کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے امریکا میں منعقدہ “لیٹم کپ” ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

فائنل میں پاکستان نے پیرو کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔

پاکستانی ٹیم نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست رہی۔

دوسری جانب، چیمپئن شپ میں شریک پاکستانی نژاد خواتین کی ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا اور ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

واضح رہے کہ ’لیٹم کپ‘ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top