پاکستان کے نور زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیش کپ جیت لیا

پاکستان کے نور زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیش کپ جیت لیا


پاکستان کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے مصر کے سیکنڈ سیڈ مصطفیٰ السرطی کو شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز میچ 52 منٹ تک جاری رہا۔

پہلے گیم میں متعدد گیم پوائنٹس کے بعد نور زمان نے 19-17 سے فتح حاصل کی۔

جبکہ دوسرا اور تیسرا گیم انہوں نے بالترتیب 11-7 اور 11-9 سے جیت کر 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔

کینیڈا میں ہونے والے پی ایس اے ورلڈ کوپر ایونٹ نیش کپ کی مجموعی انعامی رقم 31,250 ڈالرز تھی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top