آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے 111 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم 11.4 اوورز میں 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاظمہ ثنا 21 اور منیبہ علی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، انکے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ سوزی بیٹس 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
پاکستان کی طرف سے نشرح سندھو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عمیمہ سہیل، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ الیون: سوزی بیٹس، جارجیا پلمر، امیلیا کیر، سوفی ڈیوائن (کپتان)، بروک ہالیڈے، میڈی گرین، ازابیلا گیز (وکٹ کیپر)، لیا تاہوہو، روزمیری مائر، ایڈن کارسن، فران جوناس
پاکستان الیون: منیبہ علی (وکٹ کیپر)، سدرہ امین، صدف شمس، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء (کپتان)، ارم جاوید، سیدہ عروب شاہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال