ویمنز ورلڈکپ: بارش کی وجہ سے پاکستانی بولرز کی محنت ضائع کردی

ویمنز ورلڈکپ: بارش کی وجہ سے پاکستانی بولرز کی محنت ضائع کردی


آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے سولہویں میچ میں پاکستانی بولرز کی محنت خراب موسم کی نذر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا، ابتدائی اوورز سے ہی پاکستانی بولرز نے انگلش بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔ کپتان فاطمہ ثناء نے عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا۔ ابتدائی 10 اوورز میں انگلینڈ کی 5 بیٹرز پویلین لوٹ گئیں۔

57 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ایلس کیپسی نے چارلی ڈین کے ہمراہ ٹوٹل کو 78 رنز تک پہنچایا، پھر چارلی اور ایم آرلوٹ نے آٹھویں وکٹ کے لیے 47 رنز کی شراکت بنائی۔ سارہ گلین 3 اور لنزے اسمتھ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ کو 31 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ انگلینڈ ٹیم نے مقررہ 31 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 4، سعدیہ اقبال نے 2،جبکہ ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 اوورز میں 113 رنز کا ہدف ملا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 34 رنز بنالیے تھے کہ اس دوران پھر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا۔ عمیمہ سہیل 19 اور منیبہ علی 9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top