ایشیا ایسٹ پیسیفک ریجن سے نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا ایسٹ پیسیفک کوالیفائرز سے ایک اور ٹیم ان کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے اور ورلڈکپ کے لیے رسائی حاصل کرنے کے لیے فیورٹ ہے۔
یو اے ای کی ٹیم اپنا آخری میچ آج کمزور حریف جاپان کے خلاف کھیلے گی جس میں فتح اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا پروانہ تھمادے گی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، نیپال اور عمان شامل ہیں۔