نیوزی لینڈ کے ریٹائرڈ کرکٹر راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے 3 سال بعد ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔
نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر راس ٹیلر نے ایشیا ایسٹ، ایشیا پیسیفیک ٹی 20 ورلڈ کوالیفائر مقابلوں میں سموا کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
راس ٹیلر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کے مطابق رواں برس کے اوائل میں سموا کی نمائندگی کرنے کے اہل ہو گئے تھے، دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر اپنی والدہ کی وجہ سے ساموائی پاسپورٹ بھی رکھتے ہیں۔