قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر اہم بیان

قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر اہم بیان


قومی ہیرو ارشد ندیم نے وطن واپس پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور سپورٹ کرنے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ والدین اور قوم کی دعائیں رنگ لائیں اور اللہ تعالیٰ نے عزت دی جس کے باعث میں یہ گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے اور اس میڈل کو حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی تھی۔

قومی ہیرو نے اس موقع پر حکومت کا سہولیات دینے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میں وزیر اعظم کا لگایا ہوا پودا ہوں اس لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے میڈیا کوریج پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یوتھ فیسٹیول میں دلجمعی کے ساتھ شرکت کی تھی۔ اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہے، میں آئندہ آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top