قومی ٹیم کی بیٹر شوال ذولفقار کے والد انتقال کر گئے

قومی ٹیم کی بیٹر شوال ذولفقار کے والد انتقال کر گئے


پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شوال ذوالفقار کے والد، ذوالفقار احمد، طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق مرحوم کچھ عرصے سے شدید علیل تھے اور علاج معالجے کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔

ان کی نمازِ جنازہ سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں ادا کی گئی، جہاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کی جانب سے فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور شوال ذوالفقار کے ساتھی کھلاڑیوں نے اس موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف کیجانب سے شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top