فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں بھرپور شرکت کریں، بابر اعظم نے شائقین سے خصوصی اپیل کر دی

فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں بھرپور شرکت کریں، بابر اعظم نے شائقین سے خصوصی اپیل کر دی


سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستانی کرکٹرز بھی میدان میں آ گئے، کے پی حکومت کی جانب سے فلڈ ریلیف نمائشی میچ کا انعقاد ہوگا۔

پشاور زلمی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کے تعاون سے فلڈ ریلیف ایگزیبیشن میچ کے لیے ایک شاندار ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

نمائشی میچ کے 22 رکنی ٹیم میں لیجنڈری سابق کپتانوں سمیت پاکستان کے نامور موجودہ کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے۔

جس میں کہ شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ، راشد لطیف اور بابر اعظم شامل ہیں۔

سابق فاسٹ بولر وقار یونس، شعیب اختر اور محمد عرفان کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر اظہر محمود بھی اس میچ میں حصہ لیں گے۔

اسپن کے ماہرین سعید اجمل، عبدالرحمن اور ذوالفقار بابر دیگر مشہور کھلاڑیوں بھی اس چیریٹی میچ کا حصہ ہوں گے۔

اس زبردست مقابلے میں پشاور زلمی کا مقابلہ لیجنڈز الیون سے ہوگا، جو موجودہ ٹاپ کھلاڑیوں اور سابق عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد اور بحالی کے کاموں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

یہ نمائشی میچ کل پشاور میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور بابراعظم نے شائقین کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے اور اسٹیڈیم میں آنے اپیل کی ہے۔

چیریٹی میچ کے حوالے سے بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیریٹی میچ میں آپ کے ہیروز آرہے ہیں۔

آپ بھی میچ دیکھنے کے لیے آئیں، اسٹیڈیم میں مجھے آپ کا انتظار رہے گا۔

وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل مدت کے بعد قومی ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

شہریوں کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنا چاہیے کیونکہ میچ کی آمدنی سے سیلاب زدہ متاثرین کی امداد ہوگی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top