شان مسعود نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اپنی حکمت عملی بتادی

شان مسعود نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اپنی حکمت عملی بتادی


پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ مضبوط ہے بنگلہ دیش کے خلاف جارحانہ انداز سے کھیلیں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے شرکت کی۔

تقریب رونمائی کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے۔ آسٹریلیا میں جیت نہیں سکے، لیکن ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ کوشش کریں گے کہ بنگلہ دیش کیخلاف جارحانہ انداز میں کھیلیں۔

قومی کپتان نے کہا کہ پنڈی کی وکٹ اسپنرز کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتی۔ پاکستان کی فاسٹ بولنگ مضبوط ہے لیکن ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینا لازمی ہوں گی۔

انہوں نے فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے نوجوان آل راؤنڈر عامر جمال سے متعلق کہا کہ وہ اس سیریز میں ہمارے بہترین ہتھیار ثابت ہو سکتے تھے، لیکن بدقسمتی سے وہ فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں رہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top