تسکین احمد پر دوست کا تشدد کا الزام، پولیس میں شکایت درج

تسکین احمد پر دوست کا تشدد کا الزام، پولیس میں شکایت درج


بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر تسکین احمد کے خلاف ان کے ایک قریبی دوست نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کرکٹر نے ان پر جسمانی تشدد کیا، جس کے بعد واقعے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میرپور کے ماڈل پولیس سٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں صفت الرحمان نے دعویٰ کیا کہ وہ تسکین کے دوست ہیں، انہیں اتوار کی آدھی رات کو باؤلر نے اپنے پاس بلایا اور مارپیٹ شروع کردی۔

ایک اور میڈیا رپورٹ میں صفت نے دعویٰ کیا کہ تسکین اس وقت نشے میں تھے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی پیسر نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا الزام ہے، میں تو اپنے فیملی معاملات میں مصروف تھا، میں نے کسی کو نہیں مارا، یہ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔

میرپور ماڈل پولیس سٹیشن کے انسپکٹر راجب حسین نے کہا کہ ہم نے تسکین کے خلاف جی ڈی (جنرل ڈائری) فائل کی ہے، اس کے علاوہ مزید تفصیلات نہیں بتاسکتے۔

ادھر بی سی بی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین افتخار رحمان کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعے سے آگاہ ہیں اور مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top