March 16, 2025
بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو پوائنٹ مل گیا

بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو پوائنٹ مل گیا


راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کا آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا اہم میچ منسوخ کردیا گیا۔

ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار رہا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

میچ آفیشلز کے مطابق گراؤنڈ گیلا ہے جس کے باعث کھیل ممکن نہیں رہا۔

گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبرپر ہیں۔

راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر اثرات کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا پریکسٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج شام شیڈولڈ تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *